Posts

Showing posts from November, 2018

دستبردار

Image
 نیلے آسمان تلے پہاڑوں کے دامن میں ہرے بھرے کھیتوں کے درمیان ایک چھوٹی سی بستی آباد تھی.  اسی بستی میں ضعیف فضل الدین رہتا تھا جو کہ اپنی کھیت میں کام کر رہا تھا.  کھیت کے ساتھ ایک دریا بہتا تھا. اس نے دیکھا دور کہیں ایک خاتون دریا میں کچھ پھینک رہی ہے. اچانک اس نے دیکھا کہ وہ خاتون تو ایک ڈبہ پھینک رہی ہے.  خاتون کے وہاں سے جانے کے بعد وہ تیزی سے اس کی طرف بڑھا اور رسی کے ذریعے اس کو باہر نکالا.  وہ حیران و پریشان تھا کہ آخر کیا ہوسکتا ہے اس ڈبے میں؟  اسی کشمکش میں وہ ڈبے کو گھر لے آیا. گھر پر اس کی زوجہ حسبِ معمول دوپہر کا کھانا پکا رہی تھی.  فضل الدین کو وقت سے پہلے گھر پا کر اس نے پوچھا کہ  '' فضلو! آج خیریت سے جلدی آ گئے؟ کھانا پکنے والا ہے.''   اب وہ فصلو کو حیرت میں پا کر اس کے پاس جاتی ہے اور پریشانی کی وجہ  دریافت کرتی ہے.  جس پر فضل الدین اس کو تمام ماجرا بیان کرتا ہے تو بانو کہتی ہے کہ'' اس میں گبھرانے کی کیا بات ہے ؟ بس ڈبہ کھولو''  دونوں ملکر ڈبہ کھولتے ہیں تو اس میں ایک معصوم سی چھ ماہ کی بچی کو پا ...